لاک ڈاؤن، رمضان اور روایتی پکوان: لچھے دار پھینی جو آسانی سے گھر میں تیار ہوسکے

،ویڈیو کیپشنلاک ڈاؤن، رمضان اور روایتی پکوان: پھینی جو آسانی سے گھر میں تیار ہوسکے

پاکستان میں رمضان اور عید کے دنوں میں پھینی کے بغیر دن کے آغاز کا تصور ادھورا لگتا ہے۔ محمد عرفان 18 سال سے حلوائی کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ کھجلہ اور پھینی بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ مٹھائی کی دکانوں پر ملنے والی پھینی صرف میدے، گھی، نمک اور پانی کے ساتھ گھروں میں آسانی سے تیار ہوسکتی ہے۔

بی بی سی اردو کی ایک خصوصی فوڈ سیریز جاری ہے جس میں وہ پکوان گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائی جائے گی جو عموماً صرف بازار ہی سے خریدنے کا رواج تھا۔ آج کا پکوان ہے پھینی۔

دیکھیے ہمارے ساتھی محمد نبیل کی ڈیجیٹل ویڈیو۔