BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکہ اور انڈیا میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ نے انڈیا پر ٹیرف کم کر کے 18 فیصد کر دیا
امریکہ نے انڈیا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر کیا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
فوج کے سابق افسر توہینِ مذہب کے مقدمے میں بری: راولپنڈی میں ذاتی جھگڑے سے شروع ہونے والا تنازع اور ’موت کی سزا‘
اس مقدمے میں اہم بات یہ ہے کہ سابق فوجی افسر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا، جس کے بعد سب سے پہلے راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی لیکن عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ چونکہ مجرم کا ارادہ غیر واضح تھا اس لیے اسے سزائے موت کی بجائے عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
کیا آپ کو جِم جانا پسند نہیں: اپنی روٹین میں چھوٹی ورزشیں شامل کرکے آپ کیسے صحت مند رہ سکتے ہیں؟
خوش آئند بات یہ ہے کہ اگر آپ فی الحال زیادہ متحرک نہیں بھی ہیں تو دن میں صرف تین یا چار بار، ایک یا دو منٹ کی تیز جسمانی سرگرمی دل کی بیماری کے خطرے اور مجموعی عمر پر نمایاں مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔
کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب کون ہیں؟
بشیر زیب کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز پولی ٹیکنک کالج کوئٹہ سے ہوا، جہاں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او آزاد) میں 2006 سے 2012 تک بشیر زیب کو چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔
انڈیا میں سانپ کے کاٹنے سے سالانہ ہزاروں اموات: ’ملک میں اسے غریبوں کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے، زیادہ غم و غصے کا اظہار نہیں ہوتا‘
جی ایس ٹی کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا میں صحت کے شعبے سے وابستہ 99 فیصد کارکنان کو زہر مخالف ادویات کا استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ وہ ادیات ہیں جو جسم میں سانپ کے زہر کا خاتمہ کرتی ہیں۔
انڈیا کے خلاف میچ سے دستبرداری کا پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
بی بی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان عامر میر سے پوچھا کہ کیا ٹورنامنٹ کے اگلے مراحل کے دوران بھی پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف میچز کا بائیکاٹ کرے گی۔ اس پر ان کا کہنا تھا اس کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ’ہم (پی سی بی) نہیں، حکومت کرے گی۔‘
وینرویلا کے وہ قصبے جہاں اربوں بیرل تیل کے کنویں ہونے کے باوجود بھی غربت ہے
مشرقی ساحل (کوسٹا اوریئنٹل) کا یہ خاموش سا علاقہ وینزویلا میں تیل کی صنعت کے مرکز میں واقع ہے۔ اس نے ایک وقت میں وینزویلا کو لاطینی امریکہ کے امیر ملکوں کی صف میں لانے میں مدد کی تھی۔ یہ علاقہ قومی خوش حالی کی علامت تھا۔
پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے‘
انڈین وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اس اضافے کا مقصد دفاعی شعبے میں جدت لانا، نئی ٹیکنالوجی کا حصول اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے آسان خریداری پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ انڈیا 114 نئے لڑاکا طیاروں اور چھ نئی آبدوزوں کے معاہدے کرنا چاہتا ہے۔
سرفراز احمد کی انڈر 19 میچ کے دوران فون استعمال کرنے کی تصویر پر شور
زمبابوے میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں اتوار کو انڈیا نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو اس دوران پاکستان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ایک اور چیز سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بنی۔ دراصل یہ معاملہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک وائرل تصویر کا تھا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































