امریکی صدارتی انتخاب 2024
اہم خبریں
’گھنٹوں میں جنگ کا خاتمہ‘ اور اقتصادی محاذ آرائی کا خدشہ: ٹرمپ کا دوسرا صدارتی دور کیسا ہو گا؟
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہو گی اور وہ کون سے ادھورے منصوبے ہیں جن کو وہ مکمل کرنا چاہیں گے؟ ساتھ ہی ساتھ اہم سوال یہ بھی ہے کہ ٹرمپ کے بارے میں خدشات کیا اور کیوں ہیں؟
شکستوں سے بچا نہیں جا سکتا لیکن ہار مان لینا ناقابلِ معافی عمل ہے: ٹرمپ کی فتح کے بعد بائیڈن کا پہلا خطاب
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے قوم سے پہلا خطاب کیا اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو قبول کرتے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ہم مضبوط ترین معیشت چھوڑ رہے ہیں، ہماری مدت کے مکمل ہونے میں ابھی 74 دن باقی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ: ’رنگین مزاج ارب پتی‘ شخصیت سے ’امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کی مہم‘ تک
امریکہ کی صدارت کے لیے امیدوار بننے سے کہیں پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا شمار ملک کے مشہور اور رنگین ارب پتیوں میں ہوتا تھا۔ ایک زمانے میں، ان کے امریکہ کے صدر بن جانے کو ایک ایسی بات سمجھا جاتا تھا جس پر یقین کرنا مشکل ہو لیکن اب 78 سالہ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکہ کی صدارت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
کیا مسلمان اور مسلم ممالک واقعی ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں؟
جب ٹرمپ سنہ 2016 میں امریکہ کے صدر بنے تھے تو انھوں نے اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کر کے سب کو حیران کر دیا تھا جبکہ اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران انھوں نے متعدد مواقع پر دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں بسنے والے عرب اور مسلم نژاد افراد بڑی تعداد انھیں ووٹ دیں گے۔ مگر وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر مسلم رہنما اور ممالک ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں؟
قاتلانہ حملے، مقدمات اور ’سیاسی انتقام‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن سیاسی واپسی کیسے ممکن ہوئی؟
یقینی طور پر یہ امریکہ کی سیاسی تاریخ کی سب سے ڈرامائی داستان ہے۔



























