انڈیا میں مسافر طیارہ گرنے کے بعد تباہی کے مناظر اور ریسکیو کارروائیاں

،ویڈیو کیپشنریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹرز آگ پر قابو پا رہے ہیں۔
انڈیا میں مسافر طیارہ گرنے کے بعد تباہی کے مناظر اور ریسکیو کارروائیاں

انڈیا کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طیارہ ایک رہائشی علاقے پر گرا ہے جہاں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

احمد آباد میں ایک سینیئر پولیس افسر نے خبر رساں ادارے 'اے این آئی' کو بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایئرپورٹ کے حدود کے باہر نزدیک واقع ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر امدادی اہلکار جائے حادثہ پر چند ہی منٹ میں پہنچ گئے اور تاحال ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔

واضح رہے کہ طیارے پر مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت 242 افراد سوار تھے۔