جہاں نما: برطانیہ میں نسل پرستی سے جڑے جرائم میں اضافہ
جہاں نما: برطانیہ میں نسل پرستی سے جڑے جرائم میں اضافہ
پچھلے کچھ دنوں میں برطانیہ میں نسل پرستانہ حملوں میں اضافے کے بعد یہاں بعض پاکستانی اور انڈین فیملیز باہر نکلتے ہوئے گھبرانے لگی ہیں اور اس کی وجہ یہ واقعات ہیں۔
نو ستمبر کو اولڈبری میں ایک سکھ لڑکی کا ریپ ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے وکٹم پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے۔
پھر پچیس اکتوبر کو والسال میں ایک اور سکھ لڑکی کا ریپ ہوا۔ دونوں اس لیے نشانہ بنیں کیونکہ وہ ایشیئن تھیں۔
ستائیس اکتوبر کو ولورہیمپٹن میں ایک عورت پر الیکٹرک سٹن گن سے حملہ ہوا۔
یو کے میں نسل پرستی کے واقعات اور ایسے حملوں نے امیگرنٹ کمیونٹیز کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ بی بی سی نیوز اردو کے احسن محمود ایسی ہی کمیونٹیز میں لوگوں سے ملے۔



