انڈین کرکٹر رشبھ پنت حادثے میں زخمی، مرسیڈیز کار جل کر تباہ

کار

،تصویر کا ذریعہANI

انڈین کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعے کی صبح رشبھ کی مرسیڈیز کار دہلی دہرا دون ہائی وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

دہرادون میکس ہسپتال کے ڈاکٹر آشیش یاگنک نے رشبھ پنت کے حالت کے بارے میں بتایا ہے کہ ’وہ خطرے سے باہر ہیں اور آرتھوپیڈک سرجن اور پلاسٹک سرجن سمیت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کو آنے والی چوٹوں کا معائنہ کر رہی ہے۔

’ان کی جانچ اور تشخیص کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی مزید علاج کی نوعیت کے متعلق کچھ کہا جا سکے گا۔‘

اس سے قبل ہری دوار کے ایس ایس پی اجے سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حادثہ صبح ساڑھے پانچ اور چھ بجے کے درمیان پیش آیا جب رشبھ پنت کی کار دہلی دہرادون ہائی وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

’حادثے سے رشبھ کی مرسیڈیز گاڑی کا سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا اور وہ جھٹکے سے گاڑی سے باہر نکل گئے۔ حادثے کے فوراً بعد کار میں آگ لگ گئی۔‘

حادثے کے فورا بعد لائف سپورٹ سے آراستہ ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی اور انھیں دہرادون کے میکس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے ڈاکٹر سے بات کی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انھیں کوئی اندرونی چوٹ نہیں آئی ہے۔ رشبھ کے سر اور ٹانگ پر چوٹ اور کمر پر خراش آئی ہے۔ مزید ایکس رے رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔‘

ادھر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی نے ایک نجی چین�� سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انھیں ہوائی جہاز سے ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

رشبھ پنت

،تصویر کا ذریعہISHWARI CHAND

حادثہ کیسے ہوا؟

انڈین کرکٹر رشبھ دہلی سے روڑکی میں واقع اپنے گھر جا ��ہے تھے۔ ہریدوار کے ایس پی دیہات سوپن کشور نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ رشبھ پنت کی کار کو ہریدوار ضلع میں منگلور اور نرسن کے درمیان حادثہ پیش آیا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ رشبھ کے علاج کے لیے تمام ضروری انتظامات کریں۔

انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رشبھ کے ماتھے پر دو کٹ لگے ہیں اور دائیں گھٹنے، کلائی اور انگوٹھے پر بھی چوٹیں آئی ہے۔ ایم آئی آر سکینز کے ذریعے ان زخموں کی نوعیت دیکھی جائے گی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ وہ انڈین کرکٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے اور صدمے سے نکالنے کے لیے ان کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی بھی مدد کریں گے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

25 سالہ پنت کو سری لنکا کے خلاف تین جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

انھیں بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرنی تھی۔

ڈاکٹر

،تصویر کا ذریعہRAJESH DOBRIYAL

رشبھ پنت بطور کرکٹر

رشبھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

رشبھ پنت انڈیا اور بنگلہ دیش سیریز کے بعد دبئی گئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پنت اس ہفتے انڈیا واپس آئے تھے۔ رشبھ پنت کی پہچان ایک جارحانہ بلے باز کی ہے۔

پچھلے ہفتے ہی، رشبھ پنت نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

رشبھ پنت کو سری لنکا کے ساتھ آئندہ سیریز میں ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

رشبھ پنت کے حادثے کی خبر کے فوراً بعد ان کے ساتھی کرکٹرز، مداحوں اور دیگر ممالک کے کرکٹرز کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے گئے۔

سابق کرکٹر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ رشبھ ٹھیک ہیں اور کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔ لکشمن نے رشبھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی رشبھ پنت کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی ان کے حادثے میں زخمی ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں امید کرتا ہوں کچھ خطرے کی بات نہیں ہو گی، میں آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہو۔

’بھائی آپ کے لیے بہت دعائیں جلد آپ صحت یاب ہو کر دوبارہ میدان میں ہوں گے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

جبکہ ان کے مداح اور چند ساتھی کرکٹرز حادثے میں جل جانے والی ان کی کار کو دیکھ کر ان کا بچ جانا ایک معـجزہ قرار دے رہے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 4